شجرۂ طیبہ، روزانہ کے اذکار، تسبیح کاؤنٹر اور منتخب سورتیں — ایک ہی ایپ میں، مکمل آف لائن، اردو اور انگلش میں۔

سلسلہ عالیہ قادریہ راشدیہ کے متعلقین کے روزانہ معمولات کے لیے ایک سادہ اور خوبصورت ساتھی۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے حضرت جی تک ۳۹ مشائخ، ہر ایک کے مزار کے مقام کے ساتھ، اور شجرہ پڑھنے کا طریقہ۔
صلوٰۃِ تنجینا، تسبیح، استغفار اور درود شریف — اعراب کے ساتھ عربی متن۔
ہر ذکر کا الگ کاؤنٹر، ہدف مکمل ہونے پر اشارہ، گنتی روزانہ محفوظ۔
سورۃ یٰسین، دخان، الم سجدہ اور ملک — پاکستانی (انڈوپاک) مصحف کے انداز میں۔
ذکرِ لطیفۂ قلبی کا طریقہ، دعائیں اور ۱۰۰۰ کا کاؤنٹر۔
انٹرنیٹ کے بغیر چلتی ہے۔ اردو اور انگلش، روشن اور تاریک موڈ۔ کوئی اشتہار نہیں۔
ایپ کی چند اسکرینیں
خانقاہ و جامعہ عبیدیہ، آئی بلاک، علامہ اقبال کالونی، فیصل آباد
شجرہ روزانہ ایک بار صبح اور ایک بار شام، الحمد شریف، تین بار سورۃ اخلاص اور اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھ کر تمام مشائخ کو ایصالِ ثواب کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔
احوال و مشاورت کے لیے حضرت جی سے تحریری میسج واٹس ایپ کریں